وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری نوکریوں سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) سانپ بن کر بیٹھی تھی ،سرکاری نوکریوں سے پابندیاں اٹھا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں دین کا کام ہوا،پی ٹی آئی دور حکومت میں کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ زیادتیوں پر بات کی گئی، پہلی جماعت سے بی اے تک مفت تعلیم اور کتابیں بھی فری کر دی ہیں ۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکول ہوں یا یونیورسٹیاں ، دینی تعلیمات پر کام شروع کر دیا ہے،سود کے خلاف بھی قانون سازی کی گئی ہے ،دینی تعلیم دینے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *