سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا اور ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، دوران آپریشن ایک دہشتگرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا ، مقامی افراد کی جانب سے آپریشن کی تعریف کی گئی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Leave a Reply