این او سی کی منسوخی ، اے آر وائی نیوز کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑی کامیابی مل گئی

 سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اے آر وائی نیوز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور فریقین کو 17 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیے۔

اے آر وائی کے وکیل بیرسٹر ایان کاکہنا ہے کہ نوٹیفکشین کی معطلی کے بعد ٹی وی کی نشریات بحال ہونی چاہئیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔ وزارت داخلہ نے یہ قدم ایجنسیوں کی منفی رپورٹس کے بعد اٹھایا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *