پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسہ لاہور کی تیاریاں مکمل ہیں ، آج رات تاریخی اجتماع ہوگا ۔
ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج رات کا جلسہ تاریخی ہوگا ، عوام سے کہوں گا کہ یہاں جم غفیر امڈ آئے گا لہٰذا وقت کی پابندی کرتے ہوئے جلد گھروں سے نکلیں تا کہ دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ، عمران خان ملک کےتمام علاقوں میں بڑے اجتماعات کر چکے ہیں ۔
اسد عمر نے کہا کہ 14اگست کےحوالےسےتقریب کیلئےلاہورکاچناؤکیاگیا، آج رات اپنے کپتان کے ہمراہ ترانہ پڑھیں اور پوری دنیا کو پیغام دیں کہ لوگوں نے لاکھوں جانیں آزادوطن کیلئےقربان کیں ، اب ، جوبھی فیصلےہوں گے وہ عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے ہوں گے ، پاکستان میں ہوں گے ۔
Leave a Reply