شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

 پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آج شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

 نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں نے ڈرائیور کی اہلیہ کا استقبال کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور ان کے بھائی کو کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *