13 اگست کے جلسے میں خواتین کی بھرپورنمائندگی ہو گی،یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت اور صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت ویمن ونگ کا اجلاس ہوا،جس میں نوشین حامد،رخسانہ نوید،نادرہ عمر، صادقہ آپہ،روبینہ شاہین،تنزیلہ عمران،شبنم جہانگیر، رفعت سعود، ڈاکٹر عنبرین گل، شہر بانو اور نیلوفر افضال سمیت خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران ویمن ونگ کی جانب سے عمران خان کے13اگست کو ہونے والے حقیقی آزادی جلسہ میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ خواتین نے 13اگست کے حقیقی آزادی جلسہ میں بھرپور شرکت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیرصحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ عمران خان جشن آزادی کی خوشیاں پنجاب کی عوام کے ساتھ منائیں گے۔  تحریک انصاف ملک میں حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔عمران خان نے اقتدارمیں آکر پہلی بار پا کستا ن کے اداروں کو خودمختاراور غیرجانبدار بنانے کی کو شش کی۔عمران خان پاکستانی قوم کو امپورٹڈ حکومت کی غلامی سے چھٹکارہ دلواناچاہتے ہیں عمران خان کی حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا۔ امپورٹڈ حکومت نے  عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالاہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *