ملتان ، بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء میں مالی امداد کے چیک تقسیم

حکومت پنجاب کی جانب سے بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثاء کی کفالت کیلئے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور ایم پی اے زین قریشی نے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  کی جانب سے  8 لاکھ روپے فی خاندان امداد دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ  حکومت پنجاب جاں بحق افراد کے ورثاء کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،  مزید بارشوں کے پیش نظر حادثات سے بچاؤ کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

اس موقع پر  ایم این اے زین قریشی نے کہا کہ  شدید بارشوں میں حادثات سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،  حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کی مکمل کفالت جاری رکھے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *