عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی  ایک ماہ کیلئے  9 روپے  90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ ایک ماہ کیلئے  9 روپے 90 پیسے  بجلی فی یونٹ  مہنگی کر دی گئی ہے ، بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، سی پی پی اےنے 9 روپے 91 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی جو نیپر انے مسترد کر کے عوام کو ایک پیسے کا ریلیف دیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،   اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا،

نیپرا کے مطابق  فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *