بلوچستان میں شدید بارشوں ،سیلاب سے تباہی، گھر، مویشی اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

 بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے  گھر ،مویشی اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ،توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی سمیت قریبی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جس سے رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں کی وجہ سے دوبارہ بند ہوگئیں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق چمن کے علاقے مسلم باغ میں سیلابی ریلوں کے باعث شدید نقصان ہوا جہاں 100سے زائد گھر،کاریز، سیکڑوں درخت اورمویشی بہہ گئے جب کہ رابطہ پل اور سڑکیں بہہ جانے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث امدادی ٹیموں کو بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *