عدالت کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا میڈیکل کرا لیاگیا ہے،میڈیکل رپور ٹ کے مطابق شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی نے پمز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ ہی کسی قسم کے تشد دکے نشانات موجود ہیں،شہباز گل مکمل تندرست ہیں۔
Leave a Reply