انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر سستا ہو گیا

Written by on August 5, 2022

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ خبر رپورٹ ہونے تک انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2.15 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 224 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 425 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 174 پوائنٹس پر کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 599 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist