الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیئے

 الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیے ، الیکشن کمیشن نےمزیدسماعت 16اگست تک ملتوی کردی۔

مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات رکوانے کے لئے چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی  کمیشن نے کی ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ایک درخواست اور ایک خط آیا تھا ، ہم دونوں ایک ساتھ سن لیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے وکیل نے کہا کہ 28جولائی کو ایک کاغذ وائرل ہوا کہ مسلم لیگ (ق) کا ایک اجلاس ہوا،کامل علی آغا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لیٹر ہیڈ پر کسی کے سائن نہیں تھے۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کامل علی آغا کا عہدہ کیا ہے؟ ، وکیل نے جواب دیا کہ  کامل علی آغا پنجاب کا آفس بیئرر ہے۔

سماعت کے بعد  الیکشن کمیشن نے  مسلم لیگ (ق) کے 10  اگست کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کی ہدایت کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں، سٹیٹس کو برقرار رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *