ایشیاء کپ کی سری لنکا سے منتقلی کا اعلان کردیا گیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کی منتقلی کا اعلان کردیا ہے, اب سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی سری لنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *