آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، بلاول کا ٹویٹ

سابق صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  ہے ،ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطیہ کر لیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے ٹویٹ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، جبکہ انہوں نے  مکمل طور پر ویکسینشن کرائی تھی اور بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ، ہم سب ان کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *