فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کی محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی۔ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی
Leave a Reply