سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا،جس کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہو گا۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ذوالحج کا چاند دیکھیں اگر چاند نظر آجائے تواپنی قریبی کورٹ میں جاکر گواہی ریکارڈ کرائیں۔اگر آج سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا تو 9جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی جبکہ پاکستان میں کل ذوالحج کا چاند دیکھا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *