خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا ختم کردیا۔صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، تمام اساتذہ کو مبارک ہو،دھرنا یہاں ختم کر دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخِ تقرری سے مستقل کیا جائے۔ تاریخ تقرری سے سنیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ بھی دیا جائے۔اس سے پہل اساتذہ نے بنی گالہ آنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کی گاڑی روک لی تھی۔احتجاجی ینگ ٹیچرز نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے مطالبات منظور کرانے میں تعاون کریں۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر گاڑی سے نکل کر اساتذہ سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ کا پیغام چیئرمین تحریک انصاف تک پہنچا دیتا ہوں لیکن آپ کو اس طرح دیکھ کر تکلیف اور خوشی دونوں محسوس ہو رہی ہے۔
Leave a Reply