“آئندہ حکومت ہماری، پورا شیئر لیں گے” آصف زردری کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ حکومت بھی ان کی ہوگی اور پیپلز پارٹی پورا شیئر لے گی۔ پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وہ اب پنجاب میں بیٹھیں گے اور سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے، یہ کہنا کہ پنجاب،گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے  پاکستان بچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو  110 ڈگری بدلوں گا، انشاء اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے۔انوکھے لاڈلے کی چار سال کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔ یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب ہی سنتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *