‘پرویز مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں ، واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے، نواز شریف کا اہم بیان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مشرف کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *