شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید
Written by Prime FM92 on June 12, 2022
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز جام شہادت نوش کر گیا ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
شہید اہلکار شاہ زیب امتیاز کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے ۔