وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا، اگر عمران خان کو تین دن بھی جیل میں رکھا گیا تو اس کی ساری سیاست باہر آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کرسکتے، دعا کریں کہ اس کی اجازت مل جائے پھر قوم کو خوشخبری مل جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے شکوہ کیا کہ ادارے اتنی مدد نہیں کر رہے جتنی کرنی چاہیے۔ ہم جتنا زور لگا رہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کر رہے ہیں وہ کم ہے، ادارے ہمارے ساتھ نہیں، بلکہ پاکستان کے ساتھ ہونے چاہئیں۔
Leave a Reply