اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر پرسن ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت 20 روز کیلئے منظور کی ہے۔ عدالت نے پولیس کو اینکر پرسن کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات پر ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف مقدمے کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات ساڑھے 11 بجے کی سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *