شمالی کوریا میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، ایک ہی دن میں اتنی اموات کہ کم جونگ ان کو عوام سے اپیل کرنا پڑگئی

Written by on May 15, 2022

 شمالی کوریا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ ایک ہی دن میں ملک میں کورونا کی وجہ سے 21 نئی اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک کے سربراہ کم جونگ ان نے  اپیل کی ہے کہ  اس وبا سے نمنٹنے کیلئے بھرپور جنگ لڑنا ہوگی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دو سال تک کورونا وائرس سے انکار کے بعد رواں ہفتے ہی شمالی کوریا نے اپنے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کا اعتراف کیا ہے۔ شمالی کورین خبر ایجنسی کے سی این اے کا کہنا ہے کہ ملک  میں اپریل کے آخر سے اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ 80 ہزار 810 افراد میں عجیب قسم کے بخار  کے کیسز اور 27 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا   کہ  شمالی کوریا کی بنیاد رکھنے کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی مصیبت یہ وبا ہے جس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اگر ہم اپنی پالیسی کو بہتر انداز میں لاگو کریں اور اتحاد کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں تو ہم اس بحران سے کامیابی کے ساتھ باہر آسکتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist