طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کردی، بڑا الزام بھی عائد کردیا
Written by Prime FM92 on May 15, 2022
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کردی۔
میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ ترکی کی ان ممالک کے بارے میں مثبت رائے نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں ممالک دہشت گرد تنظیموں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔ سکینڈی نیوین ممالک دہشت گردوں کیلئے ایک گیسٹ ہاؤس کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ترکی نے پہلی غلطی سنہ 1952 میں یونان کی شمولیت کی حمایت کرکے کی تھی لیکن اب ترکی ایسی غلطی نہیں دہرائے گا۔
خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن کے عوام اپنے تحفظ کیلئے نیٹو اتحاد میں شمولیت کی حمایت کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر دونوں ممالک اتوار تک اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دے سکتے ہیں۔