نئی حکومت بھی ملکی معیشت کو بہتر نہ کر سکی ، آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے کے اضافے کے ساتھ 191 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ، دن کے اختتام پر ڈالر 189 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Leave a Reply