اگر پاکستان کو کوئی چلا سکتا ہے تو “ہم چلا سکتے ہیں” یہ نہیں چلا سکتا ، آصف زرداری

Written by on May 11, 2022

 سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائیں گے ، ہمارے گیم پلان میں انتخابی اصلاحات اور نیب ریفارمز شامل ہیں ، فوج غیر سیاسی ہوتی ہے تو جنرل باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہئے یا لڑنا چاہئے ۔آصف زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کو کوئی چلا سکتا ہے تو “ہم چلا سکتے ہیں ” یہ نہیں چلا سکتا۔

سابق صدر نے کہا کہ  بھاری اللہ کی ذات ہے انسان تو کمزور ہے ،   ہم نے مشرف کے دور کے بعد بھی سٹاک ایکسچینج کو اٹھایا تھا ،  عمران خان  الیکشن کا مطالبہ کر رہا ہے ، اس نے گزشتہ چار سال میں کیا کر لیا جو اب کرے گا؟،  میں نے رات کو میاں صاحب سے  بات کی انہیں سمجھایا ،  جیسے ہی اصلاحات پوری ہوتی ہیں ہم انتخابات میں جائیں گے ، اس وقت تیل مہنگا ہے ، اس وزیر اعظم کے سعودی عرب سے تعلقات اچھے ہیں ،  جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع نہیں ہوتا  تب تک مشکلات رہیں گی ، ماضی کے حکمران نے  عالمی سطح پرپاکستان کے تعلقات کوخراب کردیا گیا، ہم ہمسایہ ممالک سےتجارت کرکے فائدہ اٹھاسکتےہیں، تنہاکچھ نہیں کرسکتااتحادیوں کےساتھ مل کرصورتحال کنٹرول کریں گے۔

 آصف زرداری نے کہا کہ میرے خیال میں تیل کی قیمتیں نہیں بڑھنی چاہئیں ، تیل کی قیمتوں کے ساتھ دوسری  اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں حتیٰ کہ مرغی اور انڈے کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں ،  عمران خان تو کہتا تھا  میں آلو اور ٹماٹر کیلئے نہیں آیا مگر میں کہتا ہوں کہ بھائی میں آلو ٹماٹر کیلئے ہی آیا ہوں ،  میں نے ہر بجھے ہوئے چولہے کو جلانا ہے ۔ یوسف رضاگیلانی کونکالاگیاتوہم نےججزکیخلاف مہم نہیں چلائی، میں تو پرویز مشرف کوزندہ دیکھناچاہتاہوں، کسی کودکھ دینے والے کو صرف  دھرتی نہیں اللہ بھی پوچھتاہے،جمہوریت میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے کوئی خوف نہیں۔

 آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے منصوبے ہیں جیسے سٹیٹ لائف انشورنس اس وقت 100 بلین  سے بڑا سرمایہ ہے ، صرف  26 فیصد ایسے بزنس کو دے دیں  جس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہو یہ 26 فیصد آپ کو 8، 10 بلین روپے دے گا۔ایسے ہی بجلی کے معاملات کو پرائیویٹائز کرنا ہے ، چاہتا ہوں کہ پاکستان کے بزنس مین ہم سے رابطہ  کریں، میں ان کی سننا چاہتا ہوں جو میرے  پاس ہے ان سے شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ   اوور سیز پاکستانیوں کو ملکی مہنگائی، گرمی اور زمینی حقائق کا علم نہیں ، وہ نہیں جانتے کہ لاڑکانہ میں  درجہ حرارت  48 ہے جو لو چلنے کی وجہ سے  50 محسوس ہوتا ہے ،    اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کا مسئلہ حل کریں گے،  میجورٹی کےحساب سےاوورسیزپاکستانیوں کیلئےسیٹیں نکالیں گے،وزیراعظم بنانے کے لیے ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی ووٹ نہیں لیا، سولرپلانٹس میں اضافہ کرنا ہو گا، ایسا نہ ہوبجلی اتنی مہنگی ہو جائے۔

سابق صدر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب بھی کھڑا ہوتا ہے جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بناتا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist