انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 90 پیسے کمی آئی ، دن کے اختتام پر ڈالر 187روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔
آج دن کے آغاز پر ڈالر 186.63 روپے سے شروع ہوا جو اتار چڑھاؤ کے بعد دن کے اختتام پر 90 پیسے اضافے کے بعد 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا ۔ آج ایک ایسا مقام بھی آیا جب ڈالر کی قیمت ایک روپے 7 پیسے بڑھ کر 187 روپے 70 پیسے ہو گئی مگر بعد ازاں کمی کے بعد 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 188 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔
Leave a Reply