’دشمن کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اب دو بار سوچیں گے‘روس کا طاقتور ترین میزائل کا تجربہ، صدر پیوٹن کا بیان بھی آگیا

Written by on April 22, 2022

 یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران روس کی طرف سے ایک اور طاقتور ترین ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس سرمیٹ انٹرنیشنل بیلسٹک میزائل کا تجربہ گزشتہ بدھ کے روز کیا گیا۔ اس تجربے کے متعلق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے تجربے کے بعد ہمارے دشمن کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے دو بار سوچیں گے۔ 

صدر پیوٹن کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یہ ہتھیار حقیقتاً اپنی نوعیت کا منفرد ہتھیار ہے، جس سے ہماری مسلح افواج کے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہمارے جو دشمن دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، انہیں بھی اس ہتھیار کے تجربے سے سبق حاصل ہو گا اور وہ روس کے خلاف کسی بھی کارروائی سے پہلے دو بار سوچیں گے۔ “


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist