برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ نے چاہا تو ایک کافی دنوں سے رکا ہوا کام ہو جائے گا اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا جس طرف سے امید وابستہ کی ہوئی ہے وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہے دور ہی رہیں۔ اس میں آپ کی بھلائی ہے۔ آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں، آج اس کا حل نکلنا آسان ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نوکری میں تبدیلی والا خانہ اب آپ کے حق میں ہو رہا ہے۔ آپ جس بھی طرف کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اس میں بھی کامیابی ملنے کا واضح امکان دکھائی دیتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کچھ دنوں کے لئے پس پردہ چلے جائیں تو آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ ان حسد کرنے والے کس طرح آپ کے سرپر سوا ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، صدقہ دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری اور نوکری پیشہ افراد دونوں کے لئے اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا ہے جو لوگ عرصہ دراز سے آگے بڑھنے کی کوشش میں ناکامی دیکھ رہے تھے وہ اب خوشخبری سن لیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال آج اچھی ہے۔ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جس مقصد کے لئے بھی پیسوں کی ضرورت ہوگی وہ بھی پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کو اپنے کام میں جاری رکاوٹ کے دور ہونے کی خبر مل سکتی ہے اور جن افراد کو صحت کا معاملہ تھا۔ ان کو بھی ان شاءاللہ کافی بہتری مل جائے گی، اچھا دن ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ اس کے پورے ہونے کا امکان ہے اور آپ کو مالی طور پر بھی آج فائدہ مل سکتا ہے جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن گھر میں جاری کشیدگی کو بحکم اللہ کم کرنے میں مددگار ہوگا اور جہاں رقم بلاک تھی، وہاں سے واپسی کی امید بھی ہے۔ پریشانی دینے والے خودبخود بھاگ جائیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بھی مشکل میں چل رہے ہیں۔ ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو لوگ آپ سے حسد کررہے تھے۔ وہ اب خود بخود دور ہوتے ہوئے بھی دکھائی دیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت اپنوں کی جانب سے مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے۔آپ کو نہایت ہی سنبھل کر چلنا ہوگا اور جس بھی قسم کی بات کان میں پڑے اس کی پہلے تصدیق بہت ضروری ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں آپ کی دماغی کیفیت زیادہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو ناجانے کس بات کا دکھ اندر ہی اندر سے کھا رہا ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔
Leave a Reply