پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ای پے پنجاب کے ذریعے صوبائی حکومت کو 80 ارب روپے سےزائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ای پے ایپ کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے ۔ عوام گھر بیٹھے 10 محکموں کے 23 ٹیکس باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے سے آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہو چکی جبکہ حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 50 ارب‘ ٹوکن ٹیکس کی مد میں ساڑھے11 ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نو ارب اور ٹریفک چالان کی مد میں ساڑھے تین ارب سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ہے۔ای پے پنجاب کے ڈائون لوڈز دو ملین جبکہ ایپ کے ذریعے ٹرانزیکشنز ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہیں۔
Leave a Reply