دہشت گردوں کا حملہ ، پاک فوج کے 7 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

Written by on April 16, 2022

پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں فوجی کانوائے پر حملہ کیا جس کا جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں سات جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، جنید علی، اعجاز حسین، وقاص احمد، جواد امیر اور سپاہی ارشاد علی  شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist