کوروناکے وار تھمنے لگے،گزشتہ 10دنوں میں ایک موت

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی ہے ،گزشتہ 10دنوں میں کورونا سے صرف ایک موت واقع ہوئی ۔ملک بھر میں اب تک اموات کی تعداد30ہزار 362ہو چکی ہے۔

حکومتی اعدادو شما رکے مطابق گزشتہ روز 21ہزار 284افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 101افرادکے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ، کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسزکی شرح 0.47فیصدرہی ۔ملک بھر سے اب تک 2کروڑ78لاکھ 5ہزار841کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

اعدادوشمار کے مطابق  اب تک 15لاکھ 26ہزار 829کورونا کیسزسامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 87ہزار 73افرادصحتیاب ہوچکے ہیں ، اس وقت ملک میں کورونا کے 39ہزار 756کورونا کے مریض ہیں جن میں سے 262مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے کورونا کی تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں صرف سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن کی شرط اب بھی قائم ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *