تحریک عدم اعتمادکامیاب، پی ڈی ایم کا اصل ایجنڈا کیا ہے؟ قمر زمان کائرہ نے وضاحت کردی

Written by on April 10, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمارا اصل ایجنڈا انتخابی اصلاحات ہیں جس کے لیے تمام جماعتیں مل کر کام کریں گی۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئےقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ہمارا مین ایجنڈا ہے،اس کے لیےتمام اپوزیشن مل کر کام کرے گی۔پارلیمان کا کام پارلیمان میں ہی حل ہونا چاہیے اسے عدالت میں نہیں جانا چاہیے۔آئین سے کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔خط کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اب اس میں خفیہ رہ ہی کیا گیا ہے؟امریکا کا نام آپ نے لے لیا ہے۔بندے کا نام آپ نے لے لیا ہے تو مجھے بتاؤ اس میں باقی بچا کیا؟یہ صرف اور صرف پی ٹی آئی نے قوم کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے اس کے علاوہ اس میں کچھ نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  اگر خط کے معاملے پر کمیشن بنا ہے تو وہی رہے گا اور اگر نہیں بنا تو اس پر کمیشن بنایا جائے تاکہ اس معاملے کی تحقیقات ہو سکیں۔اگر کوئی کردار بھی اس سازش میں شامل ہوا تو اسے سزا دی جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist