کورونا کے وار تھمنے لگے ،اموات کا سلسلہ رک گیا

Written by on April 8, 2022

 کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی،گزشتہ 5دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ملک بھر میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد30 ہزار361ہوچکی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر سے 27ہزار 3کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 141افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.52فیصد رہے گئی ۔ملک میں اس وقت کورونا کے 39ہزار 584مریض ہیں جن میں سے 280مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

پاکستان سے اب تک 15لاکھ 26ہزار 234کورونا کے مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 86ہزار 650افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، صرف سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن ہونا لازمی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist