انٹر بینک مارکیٹ میں جاری ڈالر کی پروازاب تھمنے لگی ہے ، پانچ ہفتے مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 36 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 185.81 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی بھاری اضافہ دیکھنے میں آیاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار 786 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر میں بہتر ی آنا شروع ہو گئی اور اب تک انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد مارکیٹ 44 ہزار 244 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے ۔
Leave a Reply