کورونا سے اموات کا سلسلہ پھر شروع،24 گھنٹے میں 3افراد جاں بحق

Written by on March 25, 2022

 پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے ، مجمودی تعداد30ہزار 336ہو گئی ۔ اس وقت ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار 339ہے ۔جن میں سے 446کورونا کے مریض اس وقت کرتشویشناک حالت میں ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 15لاکھ30ہزار401افراد کورونا سے متاثر ہوئے،جن میں سے 14لاکھ 84ہزار718افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔گزشتہ 24گھنٹے میں 29ہزار 790کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے اور329افراد میں کرونا مثبت کیسز سامنے آئے ۔ملک میں کورونا وبا کے بعد 2 کروڑ 72 لاکھ 97 ہزار 869 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist