سپیکر نے آئین شکنی کی ، آرٹیکل 6 کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے ، پیپلزپارٹی نے اہم مطالبہ کر دیا

Written by on March 25, 2022

  پاکستان پیپلزپارٹی نے آئین شکنی پر  سپیکر قومی اسمبلی اسد  قیصر پر آرٹیکل 6لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ  گالی گلوچ کا کلچر ختم ہونا چاہئے ، ہمیں معزز اور پر امن معاشرے کی طرف جانا ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے  رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج سپیکر نے اجلاس  میں ہمیں روایات کا درس دیا ،یہ ایک روایت ہے کہ کسی ممبر اسمبلی کی وفات کے باعث اجلاس کو ملتوی کیا جاتا ہے لیکن  سپیکر خود وہ روایت بھول گئے  جس کے مطابق اسی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن  جماعت کے ارکان  مرحوم ایم این اے کے کو خراج تحسین پیش کرتے تھے ، انہوں نے دوسری روایت کو توڑ اہے ۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سپیکر ٹائیگر فورس کا ملازم بن چکا ہے ، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کے دروازے کھٹکھٹائے اور وزیر اعظم کے ووٹ کیلئے ارکان اسمبلی کے پاؤں پکڑے ، انہوں نے عمران خان کیلئے این آر او مانگا ،  سپیکر نے اپنی کرسی کی بھی توہین کر کے آئین شکنی  کی ، ان کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانی چاہئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist