فلسطینی مسلمانوں کیلئے چین کی حمایت ہمیشہ غیر متزلزل رہی، چینی وزیر خارجہ کا او آئی سی اجلاس میں خطاب

Written by on March 22, 2022

اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ  مسٹر وانگ ژی نے کہا  کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے چین کی حمایت ہمیشہ غیر متزلزل رہی ،  چین عالمی سطح پر امن کا خواہاں ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  چین اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو بھول نہیں سکتا، 54 مسلم ممالک نے ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے پر دستخط کئے ،  چین مسلم دنیا میں مختلف 600 منصوبوں پر  400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ اسلامی دنیا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ، افغانستان میں امن ، ترقی اور تعمیر نو کی ہر ممکن مدد اور تعاون کیلئے پر عزم ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist