اسلامو فوبیا کا پھیلاؤ، رجحان کی رفتار اور رسائی دونوں لحاظ سے تشویشناک ہے،اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا بیان

Written by on March 16, 2022

 اقوام متحدہ نیو یارک میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر قرارداد پر  اظہار خیال کرتے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی جانب سے مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں “اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن” کے موقع پر قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں ۔ا ن کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، اس کے مظاہر ، نفرت انگیز تقریر، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد  دنیا کے کئی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم افراد اور کمیونٹیز کے خلاف امتیازی سلوک، دشمنی اور تشدد کی ایسی کارروائیاں ان کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ان کے مذہب اور عقیدے کی آزادی کی خلاف ورزی ہیں، وہ عالم اسلام کے اندر بھی شدید اضطراب کا باعث ہیں۔ان کا کہنا تھا  خوف اور بداعتمادی کے ایسے ماحول میں، مسلمان اکثر بدنامی، منفی دقیانوسی تصورات اور شرمندگی محسوس کرتے ہیں اور اس احساس کو محسوس کرتے ہیں کہ وہ ‘مشتبہ کمیونٹیز’ ہیں جنہیں ایک چھوٹی اقلیت کے اعمال کی اجتماعی ذمہ داری اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا پھیلاؤ، رجحان کی رفتار اور رسائی دونوں لحاظ سے، ان دنوں خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ یہ نسل پرستی کی ایک نئی شکل کے طور پر ابھری ہے جس کی خصوصیت زینو فوبیا، منفی پروفائلنگ اور مسلمانوں کی دقیانوسی سوچ ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist