نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Written by on March 10, 2022

 بجلی  95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کیلئے  نیپرانے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  حاصل دستاویزات میں کہا گیا کہ  نیپرا نے مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا ، بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ، بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ، 301سے700یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد  فیصلہ جاری کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist