تحریک کشمیر برطانیہ نے برٹش ایم پیز کے ہمراہ برطانوی وزیراعظم بارس جانسن کو 10 ڈاوٴنگ سٹریٹ پر واقع برطانوی وزیراعظم ہاوس پر عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عورتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ایک پٹیشن جمع کروائی .برٹش کشمیریوں کے وفد کی قیادت راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کی اور ان کے ہمراہ برطانوی ممبرز آف پارلیمنٹ افضل خان ، لیم برن ، گل فرنس ، عمران حسین ، پول بلوم فیلڈ، محمد یاسین ،خالد محمود ، طاہر علی اور یاسمین قریشی کے علاوہ راجہ محمد آزاد ، ریحانہ علی، سوریا بوید اور شینی حمید بھی موجود تھیں ۔ پٹیشن میں بھارتی افواج کی طرف سے کشمیری خواتین پر ڈھاے جانے والے مظالم کے حوالے سے آزاد بین الاقوامی این جی اوز کی رپورٹس کے حوالہ جات کے ساتھ حقائق پر مبنی اعداد و شمار موجود تھے اس پٹیشن میں برٹش ایم پیز اور برطانوی کشمیریوں نے برطانوی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پر پریشر ڈالے کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر کے قتل عام کو بند کرواے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں راے شماری کروائی جائے۔
تحریک کشمیر برطانیہ نے برطانوی وزیراعظم ہاوس میں مقبوضہ کشمیر میں عورتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پٹیشن جمع کرادی

Leave a Reply