قوم کی بہادر بیٹیوں کو سلام ، الحمراء خواتین ڈے کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کریگا
Written by Prime FM92 on March 8, 2022
الحمراء خواتین ڈے کے حوالے تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کریگا۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٗقوم کی بہادر بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہماری خواتین نے عظیم روایات کے تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا،یہ عزم و جرات اور ایثار و قربانی کا دوسرا نام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دُنیا کے ہر شعبے میں خواتین اپنے آپ کو منوا رہی ہیں،مستحکم اور خوبصورت معاشرہ انہی کی مرہون منت ہے۔ ادبی وثقافتی ترقی میں ہماری خواتین کا اہم کردار ہے، الحمراء فنون لطیفہ میں بے پناہ مواقع فراہم کررہا ہے۔
مزید برآں الحمراء نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گانا جاری کر دیا رائزنگ سٹارز میں میمونہ ساجد کا گایا ہوا گانا جاری کیا گیا ہے۔الحمرا کے اس اقدام کامقصد فنون لطیفہ کے میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر و ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء مستقبل کے سٹارز پید ا کر رہا ہے،یہی نوجوان ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔