نیب کے جعلی افسر بن کر جیل کا دورہ کرنے کی کوشش کرنیوالے 2افراد پکڑے گئے

نیب کے جعلی افسران بن کرڈسٹرکٹ جیل قصور میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افرادکو نیب لاہورکے انٹیلی جنس ونگ نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق گرفتارملزمان ارشد اورغلام رسول نے نیب کے جعلی افسران بن کرڈسٹرکٹ جیل قصورکے حکام کو جیل کا دورہ کرانے کے لیے کہا جس پرجیل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کیلئے نیب لاہور کو آگاہ کیا جس کے بعد  نیب انٹیلی جنس ونگ نےفوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں جعلی افسران کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر انے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *