سید زاہد عزیز پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

Written by on March 4, 2022

سید زاہد عزیز کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، اس سے قبل زاہد عزیز  ایم ڈی واسا فیصل آباد اور ایم ڈی واسا لاہور فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے بعد سیکرٹری ہاوسنگ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق آئندہ تین سالوں تک سید زاہد عزیز بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی فرائض سرانجام دینگے ۔وہ  پانی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، فیصل آباد سرفس واٹر پروجیکٹ کا کامیاب منصوبہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ لاہور میں واٹر میٹرینگ اور دیگر منصوبے متعارف کروائے۔اپنے شعبے میں  ان کی خدمات  اور  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت جاپان نے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist