آبی تنازعات پر ہونے والے پاک بھارت مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Written by on March 4, 2022

پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازعات پر ہونے والے 3 روزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہو گئے ۔

نجی ٹی وی  کے  مطابق پاکستانی وفد نے اعتراض اٹھایا کہ بھارت 2019سے پانی کے بہاؤکا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا ہے ، جس پر بھارتی وفد نے جواب دیا کہ انڈس واٹر معاہدے میں پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئرکرنے سے متعلق کوئی شق نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد نے دریاے سندھ ، پنجاب اور پونچھ پر 10بھارتی ڈیمز بنانے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ آپ کی وجہ سے پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے ،جس پر بھارتی وفد نے اعتراضات ماننے سے انکار کر دیا ۔ انڈس واٹر کمشن نے رواں سال 31مئی سے پہلے ایک اور مذاکرات کے دور کا فیصلہ کیا ہے،  مذاکرات بھارت میں ہو ں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist