آئین پاکستان کا پابند مگر قرآن اس سے بڑا آئین ہے ، عارف علوی نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست جمع کرا دی

Written by on March 4, 2022

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست پیش کر دی ، کہا کہ جتنے خلفا آئے وہ عدالتوں میں بڑے با وقار انداز میں پیش ہوئے ۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ،  صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی عدالت پیش ہوئے اور صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست جمع کرائی  ۔ صدر عارف حسین علوی کی جانب سے کہا گیا کہ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی ،آئین پاکستان کا پابند ہوں لیکن قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے ، مجھے آئین پاکستان  استثنیٰ دیتا ہے مگر میں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا ۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ سال  2016 میں مجھ پر چارج لگا تھا ، اسی عدالت سے مجھے ضمانت بھی ملی تھی ، پوری عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ جلدی فیصلے ہوں ، مقدمہ ہوتا ہے اور پھر فریقین کی نسلیں  یہ کیس چلاتی ہیں ،میرے والد نے  سال  1977 میں مقدمہ کیا تھا ، وہ بھی آج تک چل رہا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist