وزیراعظم آج پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے، پرویز خٹک

وزیراعظم عمران خان کے آج شام قوم سے خطاب میں اہم اعلانات کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے  دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں پٹرول 10 روپے سستا ، بی اے پاس نوجوانوں کو   وظیفہ دینے کا اعلان کرینگے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب  سے پٹرول 4 ماہ تک مہنگا نہ ہونے کے حوالے سےبھی اعلان کیا جائے گا جبکہ   فی یونٹ بجلی میں5 روپے کی کمی کا اعلان بھی ہو گا ،  وزیراعظم کا تیسرا اہم اعلان یہ ہوگا کہ بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 10 سے20 ہزار روپے دئیےجائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے ، آج صبح    وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی بھی آج کے خطاب میں وزیر اعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری ملنے کی نوید سنا چکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ قوم تیار رہے ، آج شام خطاب کے دوران وزیر اعظم اہم اعلان کرینگے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *