جنوبی کوریا میں منعقد کئے گئے پیس فورم میں پاکستانی سفارت خانے کی شرکت
Written by Prime FM92 on February 28, 2022
جنوبی کوریا کے صوبے کانگون کے علاقے پیونگ چھانگ میں منعقد کی گئی گی پیونگ چھانگ پیس فورم ( PPF-2022)میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ڈیفنس اتاشی کرنل سید چنگیز ظفر نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان کو اقوام متحدہ کے تحت قیام امن کے لیے کی گئی اپنی کوششوں کو پیش کرنے اور جزیرہ نما کوریا میں امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ کرنل سید چنگیز ظفر نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے تعاون اور خدمات کو تفصیل سے بیان کیا۔ فورم کے دوران اقوام متحدہ کی ایک ذمہ دار رکن ریاست اور اقوام متحدہ کے لیے سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ملک کے طور پر پاکستان کے اہم کردارکو اجاگر کیا گیا۔