چینی صدر نے پیوٹن کو فون گھما دیا

Written by on February 25, 2022

چین کے صدر شی جن پنگ نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل کرے۔

شی جن پنگ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر یوکرین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق  شی جن پنگ نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں صورت حال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے، چین یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت ترک کی جائے اور تمام ملکوں کے قومی سلامتی کے حوالے سے تحفظات پر توجہ دے کر  پورے یورپ کیلئے ایک متوازن  سیکیورٹی میکانزم تشکیل دیا جائے۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ امریکہ اور نیٹو طویل عرصے سے روس کے تحفظات کو نظر انداز کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس اب بھی یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist