مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا

Written by on February 25, 2022

بھارتی فوج نے ریاستی جبر اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔

دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist